لاہور،پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے دونوں ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی

منگل 1 دسمبر 2015 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) گلشن راوی کے علاقے میں رستم پارک میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے دونوں ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی ہے۔پولیس زرائع کے مطابق ایک ڈاکوکی شناخت فیصل جبکہ دوسرے کی عظیم کے نام سے ہوئی ہے۔دونوں ڈاکو ریکارڈیافتہ عادی مجرم تھے۔

(جاری ہے)

اوردونوں شاہدرہ کے علاقے کے رہائشی تھے۔تفیصلات کے مطابق دونوں ڈاکوؤں نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ایک شہری کے گھری کی دیوارپھلانگ رہے تھے کہ تھانہ گلشن راوی کے محافظوں نے گھیر لیا۔ایس ایچ او تھانہ گلشن راوی حسین فاروق نفری لیکرگلش راوی کے علاقہ رستم پارک پہنچ گئے اور مقابلے کے دوران دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :