فیصل آباد، غلط آپریشن سے ہسپتال میں مریضہ جاں بحق

منگل 1 دسمبر 2015 18:37

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) غلط آپریشن کرنے کی وجہ سے فیصل آباد کے مشہور عزیز فاطمہ ٹرسٹ ہسپتال میں مریضہ جاں بحق ہوگئی ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر رانا ریاض کی اہلیہ پروین ریاض کو گزشتہ روز پیٹ میں درد محسوس ہوئی جسے عزیز فاطمہ ٹرسٹ ہسپتال میں چیک کرایا گیا تو ڈاکٹروں نے کہاکہ اس کے پتے میں پتھری ہے جس کا آپریشن ہونا بہت ضروری ہے جس پر مریضہ پروین ریاض کو ہسپتال میں داخل کرکے اس کا آپریشن کیا گیا اس دوران ڈاکٹروں نے آپریشن فیس کے ساتھ ادویات کی ایک لاکھ روپے وصول کرلئے بعد ازاں ڈاکٹروں نے مریضہ کی حالت دیکھتے ہوئے کہا کہ اس کی حالت تسلی بخش نہیں ہے لہذا اسے کسی اور ہسپتال منتقل کردیا جائے چنانچہ مریضہ کے اہلخانہ مریضہ کو عزیز فاطمہ ہسپتال ٹرسٹ ہسپتال سے فیصل ہسپتال لے گئے جہاں وہ موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد انتقال کرگئی یہ امر قابل ذکر ہے کہ عزیز فاطمہ ہسپتال جو ٹرسٹ کے نام پر قائم کیا گیا ہے اور اس کے چیف ایگزیکٹو فیصل آباد کے معروف صنعتکار اور وفاق صنعت و تجارت کے مرکزی صدر میاں محمد ادریس ہیں جبکہ عزیز فاطمہ ہسپتال کو غریبوں کے علاج معالجے کیلئے جنرل ضیاء الحق کے دور میں اراضی حاصل کی گئی تھی اور اس کا افتتاح بھی جنرل ضیاء الحق نے کیا تھا مگر اب اس ہسپتال کو ٹرسٹ کی بجائے کمرشل بنا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے

متعلقہ عنوان :