Live Updates

سینکڑوں اشیاء پر نئے ٹیکس عائد کرنا سراسر ظلم و زیادتی ہے حکومت فیصلہ واپس لے ‘عبدالعلیم خان

عوام کو ریلیف دینے کا دعوی کرنے والوں نے تکلیف میں اضافے کے ریکارڈ توڑدیے ‘پولیٹیکل ایڈوائزر چیئرمین پی ٹی آئی

منگل 1 دسمبر 2015 19:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء ) چیئرمین تحریک انصاف کے پولیٹیکل ایڈوائزر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ مالی سال کے وسط میں ضرورت کی سینکڑوں اشیاء پر نئے ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ سراسر ظلم و زیادتی ہے موجودہ حکومت کو ناکام بنانے میں سب سے اہم کردار وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ہے جنہوں نے عالمی طاقتوں کے اشاروں پر مالیاتی فیصلے کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ تـحریک انصاف اس فیصلے کو رد کرتی اور حکومت سے نئے ٹیکس کے نفاذ کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کا دعوی کرنے والوں نے عوام کی تکلیف میں اضافے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ،عام آدمی کا پہلے ہی جینا محال ہو چکا ہے اس پر روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں گرانی کا فیصلہ موجودہ حکومت کو لے ڈوبے گا اور عوام فوراًسڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے ۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے بھی اشیاء ضرورت کی قیمتوں میں اضافے اور نئے ٹیکس کے نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں آواز اُٹھانے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری پہلے ہی موجودہ حکمرانوں سے نالاں ہے اور ان ٹیکسوں کے اعلان سے کاروبار مزید تباہ ہو جائینگے ،لوگوں کی قوت خرید کم ہو جائے گی اور ٹیکسوں میں کمی کے علاوہ کاروباری حجم میں بھی کمی واقع ہو گی۔شعیب صدیقی نے کہا کہ حکمرانو ں عوام کی بجائے صرف اپنے کاروبار بڑھانے کی فکر ہے اور حکمران آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے نئے قرضوں کیلئے ہر شرط ماننے پر تیار ہو جاتے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :