امام حسین کا چہلم، کراچی میں 26گھنٹے کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد

منگل 1 دسمبر 2015 19:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) امام حسین کے چہلم پر سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں 26 گھنٹے کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں چہلم امام حسین کے موقع پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے، اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت 2دسمبر رات10بجے سے 3دسمبر رات 12 بجے تک ڈبل سواری پرپابندی عائد رہی گی، حکام کا کہنا ہے کہ پابندی لگائے جانے کی وجہ سیکیورٹی انتظامات کو موثر بنانا ہے۔

واضح رہے کہ چہلم کے دو روز بعد ہی کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں، جس کے باعث شہر بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے جارہے ہیں.دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :