اﷲ اور بندوں کے حقوق اداکرنے والے دارین میں کامیاب ہیں، صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر

حضوراکرم ﷺ سے منسوب ہر شے اورعمل سے تبرک حاصل کرناصحابہ کرام کا طریقہ ہے، ڈاکٹر عذیر محمودالازہری

منگل 1 دسمبر 2015 19:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء)قائد جمعیت علماء پاکستان (نورانی)علامہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیرنقشبندی الازھری نے نارتھ ناظم آبادمیں منعقدہ محفل ِمیلاد سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اﷲ تعالیٰ نے حضور اکرم ﷺ کو تمام مخلوق کے حق دلانے والا بنا کر بھیجا حضور ﷺ نے دنیامیں تشریف لاکر حقوق اﷲ اور حقوق العباد کو انسانوں کے سامنے واضح کیا۔

انہوں نے قرآن کریم کی آیتِ مبارکہ (ترجمہ: اﷲ وہ ہے جس نے کتاب اور میزان کو نازل کیا) سے استدلال کرتے ہوئے بتایا کہ حضور ﷺ نے اﷲ کا،نبیوں کا،اﷲ کے مقرب بندوں کا،عام انسانوں کا یہاں تک کہ جانوروں کا حق بھی بتادیا اور فرمایا جو ان حقوق کی ادائیگی کریگا وہ دارین میں کامیاب و کامران ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

محفل ِ میلاد سے خطاب کرتے ہوئے رئیس فرع الرابطۃ العالمیۃلخریجی الازھر و مدیر المؤسسۃ العلمیۃ العصریۃعلامہ ڈاکٹرصاحبزادہ عزیر محمو د نقشبندی الازھری نے کہا کہ محفلِ میلاد ہی کسی بھی کام میں برکت حاصل کرنے کا اصل ذریعہ ہے جولوگ محفل ِ میلاد کو بدعت کہتے ہیں ان سے یہ پوچھا جائے کہ جس وقت وہ غیر شرعی اور ناجائز کام کررہے ہوتے ہیں اس وقت ان کا سویا ہوا دین کیوں نہیں جاگتا ، محفلِ میلاد منعقدکرنا جائز اور مستحب عمل ہے اور حضور ﷺ کی ذات ، آپکا ذکر اور آپ کی طرف منسوب ہر شئی سے برکت وتبرک حاصل کرنادر حقیقت صحابہ کا طریقہ ہے تو ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے ہر کام کی ابتداء محفلِ میلاد کرکے اور حضور ﷺ کے ذکر کے ساتھ کریں تاکہ اس میں برکت ہوسکے۔