ہائیکورٹ نے اپنی 150 سالہ تاریخ کا منفرد فیصلہ سناتے ہوئے ایک کیس میں پالتو بلے کے پوسٹمارٹم کا حکم دیدیا
منگل 1 دسمبر 2015 19:39
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) لاہورہائی کورٹ نے اپنی 150 سالہ تاریخ کا منفرد فیصلہ سناتے ہوئے ایک کیس میں پالتو بلے کے پوسٹمارٹم کا حکم دیتے ہوئے سماعت 5جنوری تک ملتوی کر دی ۔رواں برس مئی میں پنجاب یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر عطیہ مسعود نے اپنے پالتو بلے کی ہلاکت پر ویٹرنری ڈاکٹر اویس انیس کے خلاف کا مقدمہ درج کرانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق نے مذکورہ کیس سماعت کے دوران قرار دیا کہ جتنے حقوق اﷲ رب العزت نے انسان کو دیئے ہیں، اتنے ہی حقوق جانوروں کے بھی ہیں۔ مدعی عطیہ منصور نے عدالت عالیہ میں عبدالرشید قریشی ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ ان کے پالتو بلے کو ویٹرنری ڈاکٹر نے غلط انجکشن لگاکر قتل کیا۔(جاری ہے)
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ غلط علاج کرنے کی پاداش میں ڈاکٹر اویس انیس کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
عطیہ منصور کے مطابق ان کے بلے کا نام’’مون‘‘تھا جبکہ مون کے اماں ،اباابھی زندہ ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مون کو ہلاک ہونے کے بعد اس کو کراچی میں دفنایا گیا۔سماعت کی منظوری کے لیے کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوائی گئی تھی۔ بعد ازاں عدالت نے مجسٹریٹ کی نگرانی میں بلے کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی۔مزید اہم خبریں
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
-
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
پی آئی اے خرید لو، بین الاقوامی مارکیٹ میں عنقریب اشتہار ات شائع ہونے کو تیار
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
ملک کی تعمیر و ترقی میں سٹاک ایکسچینج کی حمایت شامل رہے گی،ڈاکٹر شمشاد اختر
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.