سعودی حکومت القاعدہ جہادیوں کے سرقلم نہ کرے ، القاعدہ

سزائیں دی گئیں تو آل سعود سے انتقام لیاجائیگا،القاعدہ کی ذیلی شاخ کا سعودی حکومت کو انتباہ

منگل 1 دسمبر 2015 19:41

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) شورش زدہ ملک یمن میں سرگرم القاعدہ کی شاخ نے سعودی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اْس کے قیدیوں کو موت کی سزا دی گئی تو سعودی حکومت کو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا،میڈیارپورٹس کے مطابق القاعدہ کی ذیلی شاخ نے ایک بیان میں کہاکہ جزیرہ نما عرب میں سرگرم القاعدہ نے سعودی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اْس کے کارکنوں کو موت کی سزا دینے سے گریز کرے، القاعدہ کی ذیلی شاخ نے کہا کہ اگر اْس کے کارکنوں کو سزا دی گئی تو آلِ سعود سے انتقام لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

القاعدہ کی جانب سے سعودی حکومت کو دھمکی آمیز پیغام میں ’خدا کی قسم کھا کر یہ عہد کیا گیا ہے کہ اْن کے مقید افراد کا مقدس خون جمنے سے قبل ہی آلِ سعود کے فوجیوں پر خون کی بارش شروع کر دی جائے گی‘۔ ٹویٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ آلِ سعود کی گردنوں کو اتارے بغیر چین نہیں لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :