بلدیاتی انتخاب میں کامیا بی مسلم لیگ( ن) کی بہترین پالیسی کا نتیجہ ہے،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری الیاس انصاری

منگل 1 دسمبر 2015 20:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے بیت المال / سوشل ویلفیئر حاجی محمد الیاس انصاری نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخاب میں کامیا بی مسلم لیگ ن کی بہترین پالیسی کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پہلے دو مراحل میں کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن تیسرے مرحلے میں بھی کامیابی حاصل کرے گی ،پاکستان تحریک انصاف نے عوامی مفاد کے منصوبوں کی مخالفت کرنا اپنا منشور بنا لیا جو بلدیاتی انتخاب میں پٹ گیا،پاکستان تحریک انصاف نے دھرنا دے کر قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا جس کا عوام نے بلدیاتی انتخاب میں ووٹ کی طاقت سے بدلہ لیا ہے ،عمران خان کے تمام جلسے ناکام ہوگئے اور کسان پیکج کی مخالفت کی وجہ سے کسان ان سے متنفر ہوگئے ،جب بھی غریب کی فلاح کے لئے کوئی منصوبہ شروع ہوتا ہے توعمران خان اس منصوبے کی مخالفت کرتے ہیں لیکن اب سب کچھ جانتے ہیں او ربلدیاتی انتخاب میں عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا ،عمران خان کو ان کی جماعت کے لوگ تیزی سے چھوڑ رہے ہیں وہ تیزی سے اپنی مقبولیت کھو رہے ہیں، تحریک انصاف میں دواڑ پڑچکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :