نریندر مودی نے نواز شریف سے ملاقات کر کے درست اقدام اٹھایا ، صبح کا بھولا اگر شام کو واپس آ جائے تو اسے بھولا نہیں کہنا چاہیے ‘ پاکستان نے ہمسایوں سے ہمیشہ اچھے تعلقات کی بات کی
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی نجی ٹی وی سے گفتگو
منگل 1 دسمبر 2015 20:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ بھارتی و زیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کر کے درست اقدام اٹھایا ہے۔ صبح کا بھولا اگر شام کو واپس آ جائے تو اسے بھولا نہیں کہنا چاہیے ‘ پاکستان نے ہمسایوں سے ہمیشہ اچھے تعلقات کی بات کی۔
منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف اور نریندر مودی کی ملاقات کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔ بھارتی و زیر اعظم نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کر کے درست اقدام اٹھایا ہے۔ صبح کا بھولا شام کو واپس آ جائے تو اسے بھولا نہیں کہتے۔ پاکستان ہمیشہ سے ہمسایوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔(جاری ہے)
امید ہے کہ یہ ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر کرنے میں کارگر ثابت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ 120 روز کا دھرنا دینے والے بلدیاتی الیکشن میں بنی گالا کی نشست ہار گئے۔ عوام نے (ن) لیگ پر ہمیشہ کی طرح اعتماد کا اظہار کیا۔ کوشش کریں گے کہ اسلام آباد میں میئر بھی عوام کی پسندیدہ شخصیت ہو۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ قوم فوجی جوان وں کی جانوں کی قربانی کبھی نہیں بھولے گی۔ اس طرح کے واقعات سے حکومت کے حوصلے پست نہیں ہوں گے اور ملک میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو اور تیز کر دیا جائیگا۔مزید اہم خبریں
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
-
تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
-
بشری بی بی فٹ قرار، تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
غزہ کے ہسپتالوں میں ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا تفتیش کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.