پاکستان کے امن اور استحکام فراہم کرنے کے بیانات افغان جنگ کے شعلے نہیں بجھاسکتے،پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کیلئے عملی اقدامات اور دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے ایک واضح میکنزم واضع کرے

افغانستان میں بھارت کے سفیر امر سنہا کا انٹرویو

منگل 1 دسمبر 2015 20:20

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء )افغانستان میں بھارت کے سفیر امر سنہا نے کہا ہے کہ پاکستان کے امن اور استحکام فراہم کرنیکے بیانات افغان جنگ کے شعلے نہیں بجھاسکتے،پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کیلئے عملی اقدامات اور دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے ایک واضح میکنزم واضع کرے ۔

(جاری ہے)

منگل کو افغان میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں کابل میں بھارتی سفیرامر سنہا نے پاکستان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ افغانستان میں امن واستحکام لانے کیلئے عملی اور سنجیدہ اقدامات کرے ۔

بھارتی سفیر کا کہنا تھاکہ انکی حکومت افغانستان کے ساتھ اپنے تعاون کو جاری رکھنے کیلئے مصروف عمل ہے اور افغان حکومت کے مطالبات کی فہرست کا جائزہ لیا جارہا ہے۔سہنا نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان کے امن اور استحکام فراہم کرنے کے بیانات افغانستان میں جنگ کے شعلے نہیں بجھاسکتے۔انھوں نے کہاکہ اگر پاکستان کوئی اقدام اٹھاتا ہے تو اس ملک میں جلد امن آسکتا ہے ۔ہمیں امید ہے کہ پاکستان عملی اور سنجیدہ اقدامات کرے گا۔