پاکستان عدم برداشت کی وجہ سے کمزور ہوا، بھارتی حکومت اس سے غلط سبق مت سیکھے اور ملک تقسیم نہ کرے:راہول گاندھی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 1 دسمبر 2015 20:57

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔یکم دسمبر۔2015ء ) ہندوستان میں عدم برداشت ،بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل پر لوک سبھا میں بحث شروع ہوگئی ہے جس میں بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے حکومت پر کری تنقید کرتے ہوئے پاکستانی قائدین پر بھی تنقید کی ہے اور عدم برداشت پر کیے جانے والے احتجاج کو بھی بغاوت کی جانب بڑھتے قدم اور گداری کا جرم سے تعبیر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

لوک سبھا میں بیس منت کی تقریر کے دوران کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے کہا کہ آج بھارت میں عدم برداشت پر اپوزیشن کی طرف سے کیے جانے والے احتجاج کو غداری کے جرم کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو ترقی کی طرف لے جانے کے بجائے مودی حکومت بھارت کو توڑنے کی طرف جارہی ہے جوگہری تشوشناک بات ہے ، میں حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ براہِ مہربانی وہ پاکستان سے غلط سبق نہ سیکھے جو عدم برداشت کی وجہ سے کمزور ہوا کیونکہ وہاں کے لیڈر اپنے ملک کے عوام کی بات پر کان نہیں دھرتے جبکہ بھارت اسلئے کامیاب ہے کہ ہم اپنے عوام کی بات مانتے ہیں جبکہ برداشت ہی ہماری طاقت اور مضبوطی ہے۔

متعلقہ عنوان :