پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تین افغان باشندوں کی ضمانت منسوخی کیلئے پنجاب حکومت کی درخواست مسترد
سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو تین ماہ میں افغان باشندوں کے خلاف زیر سماعت مقدمہ نمٹانے کی ہدایت کر دی
منگل 1 دسمبر 2015 21:13
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء ) سپریم کورٹ نے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تین افغان باشندوں کی ضمانت منسوخی کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے دائر درخواست مسترد کر دی۔گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
پنجاب حکومت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ افغانستان سے پاکستان آنے والے تینوں افغان باشندوں کی عدالت عالیہ نے درخواست ضمانت منظور کررکھی ہے،ملزمان ضمانت کے بعد اپنے مقدمے کی پیشی کے لئے ٹرائل کورٹ میں نہیں آ رہے لہٰذا انکی ضمانتیں منسوخ کی جائیں۔
ملزمان نے عدالت کو بتایا کہ وہ باقاعدگی سے ٹرائل عدالت پیش ہوکر اپنے مقدمے کی پیروی کر رہے ہیں۔جس پر عدالت نے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لئے حکومت پنجاب کی دائر درخواست مسترد کر دی۔عدالت نے ٹرائل کورٹ کو تین ماہ میں افغان باشندوں کے خلاف زیر سماعت مقدمہ نمٹانے کی ہدایت کر دی۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.