Live Updates

ملتان میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میں عامر ڈوگر کے گھر پر حملہ

muhammad ali محمد علی منگل 1 دسمبر 2015 21:38

ملتان میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میں عامر ڈوگر کے گھر پر حملہ

ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.1 دسمبر 2015 ء) ملتان میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میں عامر ڈوگر کے گھر پر حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نبعد حملہ آور فوری فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نیتجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اس سے قبل ملتان کی یونین کونسل 30 میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنان میں تصادم ہوا اور دونوں جانب سے پتھراو کے نیتجے میں 2 بسوں کے شیشے توڑ دیے گئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات