ترشادہ پھلوں کی برآمدات کو فروغ دینے کیلئے ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے زیر اہتمام دو روزہ میلہ 26 اور 27 دسمبر کو منعقد ہوگا

منگل 1 دسمبر 2015 21:41

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم دسمبر۔2015ء) پاکستان کے ترشادہ پھلوں کی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پاکستان دو روزہ میلہ کا اسلام آباد میں انعقاد کرے گی۔ یہ میلہ 26 اور 27 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میلے کا مقصد پاکستان کو بہترین ترشادہ پھل پیدا کرنے والے ملک کے طور پر پیش کرنا ہے۔ فیسٹیول کے دوران ترشادہ پھلوں کے برآمد کنندگان، درآمد کنندگان اور ترشادہ پھلوں کے کاشتکاروں اور ویلیو ایڈیشن کمپنیوں کے درمیان روابط کو فروغ ملے گا جس سے بیرون ملک ترشادہ پھلوں کی برآمدات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :