سٹار فٹ بالر رابرٹ لیون ڈوسکی کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
منگل 1 دسمبر 2015 21:56
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) جرمن فٹ بال کلب بایرن میونخ کے کھلاڑی رابرٹ لیون ڈوسکی کا نام بنڈس لیگا کے ایک میچ میں وولفسبرگ کے خلاف نومنٹ میں برق رفتار پانچ گول کرنے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڑ میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ پولینڈ سے تعلق رکھنے والے لیون ڈوسکی بنڈس لیگا کے 2013-14 سیزن میں بروشیا ڈورٹمنڈ کی جانب بہترین کارکردگی دکھا کر عالمی منظرنامے پر ابھر کر سامنے آگئے تھے ۔
انہوں نے بنڈس لیگا کے رواں سیزن کے ابتدائی مراحل میں ستمبر میں اپنی ٹیم بائرن میونخ کی جانب سے وولفسبرگ کے خلاف متبادل کھلاڑی کے طور پر8 منٹ اور 59 سیکنڈ میں مسلسل پانچ گول کئے تھے جس پر گزشتہ روز انھیں گنیز ورلڈ ریکارڑ کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کے دوران چار الگ الگ سرٹیفیکیٹ دیے گئے ۔(جاری ہے)
ایوارڑ حاصل کرنے کے بعد رابرٹ لیون ڈوسکی نے ٹویٹر پر اپنی تصاویر جاری کردی اور خوشی کا اظہار کیا۔
27 سالہ لیون ڈوسکی نے اپنی شاندار کارکردگی کے دوران بنڈس لیگا میں 3 منٹ اور 22 سیکنڈ میں تیز ترین ہیٹ ٹرک، 5 منٹ اور 42 سیکنڈ میں تیز ترین چار گول، 8 منٹ اور 59 سیکنڈ میں تیز ترین 5 گول اور متبادل کھلاڑی کے طور سب سے زیادہ 5 گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا ۔ لیون ڈوسکی نے تیز ترین ہیٹ ٹرک کا ریکارڈ بھی توڑا جو ڈویسبرگ کے سابق کھلاڑی مائیکل ٹونیز نے 1991ء میں 6 منٹ میں ہیٹ ٹرک کر کے بنایا تھا ۔
It is a great honor to have my achievements on the pitch hit the Guinness Book of Records. pic.twitter.com/amaQH4HMeR
— Robert Lewandowski (@lewy_official) November 30, 2015
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
-
محمد رضوان کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ سے محروم ہونے کا امکان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.