برطانوی کابینہ نے شام میں داعش کے خلاف فضائی کارروائی کرنے کی منظوری دے دی

منگل 1 دسمبر 2015 22:02

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) برطانوی کابینہ نے شام میں داعش کے خلاف فضائی کارروائی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ایجنسی رپورٹ کے مطابق برطانوی کابینہ نے شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف بھرپور فضائی کارروائی کرنے کی منظوری دیتے ہوئے قرار دیا کہ داعش برطانوی امن کیلئے خطرہ ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں داعش کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی کے کارروائی کرنے کا خدشہ ظاہر کردیا ۔ برطانوی حکومت نے ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردیا ہے واضح رہے داعش نے برطانیہ اور امریکہ میں دہشت گردی کی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے

متعلقہ عنوان :