ایس ای سی پیف انکم ٹیکس کمپنیز آرڈیننس 1984ء کا نیا ترمیمی قانون لا رہی ہے، اسحاق ڈار

منگل 1 دسمبر 2015 22:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان انکم ٹیکس کمپنیز آرڈیننس 1984ء کا نیا ترمیمی قانون لا رہی ہے جس کا مسودہ تیار کر لیا گیاہے ،اس نئے قانون کے آنے سے کمپنیوں کی کارکردگی مزید بہتر ہو جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی شام 90شاہراہ قائداعظم ایوان وزیراعلی میں انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے صدر حافظ محمد یوسف کی سربراہی میں ملا قات کرنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر وفد کے ارکان نعیم اختر شیخ اور راشد ابراہیم بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر خزانہ نے وفد کو حکومت کی معاشی کارکردگی اور ٹیکس گذاروں کو دی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا جس پر وفد نے حکومت کی معاشی کارکردگی کو سراہا ، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو ٹیکس گذاروں کو مزید سہولیات دینے اور ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی پیش کیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آئی کیپ کے صدر حافظ محمد یوسف نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو لاہور میں 30جنوری2016ء کو ہونے والی ساؤتھ ایشین فیڈریشن اکاؤنٹنٹس (صافا) کے زیر اہتمام عالمی کانفرنس کے پہلے روز کے اجلاس کی صدارت کی دعوت دی جو وزیر خزانہ نے قبول کر لی۔یہ کانفرنس لاہور میں منعقد ہو گی جو دو روز تک جاری رہے گی جس میں سارک ممالک کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :