ضرب عضب جلد کامیابی کیساتھ پایہ تکمیل تک پہنچنے والا ہے، آئی ڈی پیز کی گھروں کو واپسی اولین ترجیح ہے‘ اسحاق ڈار
ڈیوٹی بڑھانے کی آڑ میں اگر کسی نے مقامی اشیاء کی قیمتیں بڑھائیں تو ان کیخلاف کارروائی ہوگی۔وفاقی وزیر کی حضرت داتا گنج بخش کے 972 ویں سالانہ عرس کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت
منگل 1 دسمبر 2015 22:04
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہضرب عضب جلد پایہ تکمیل تک پہنچنے کو ہے، آئی ڈی پیز کی گھروں کو واپسی اولین ترجیح ہے‘ صرف درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیاہے ،عام آدمی کے استعمال کی اشیاء پر کسی قسم کی ڈیوٹی عائد نہیں کی گئی، ڈیوٹی بڑھانے کی آڑ میں اگر کسی نے مقامی اشیاء کی قیمتیں بڑھائیں تو ان کیخلاف کارروائی ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید ابو الحسن علی بن عثمان ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش کے 972 ویں سالانہ عرس کی رسم چادر پوشی و دودھ کی سبیل کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب میاں عطاء محمد مانیکا‘ صوبائی وزبر خوراک بلال یاسین‘ سیکرٹری اوقاف نیئر اقبال‘ ڈی جی مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری‘عزیز الرحمن چن، داتا دربار انتظامیہ کے افسران‘ سابق آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمن‘ خطیب داتا دربار مسجد‘ معروف قاری سید صداقت علی‘ معروف نعت خواں‘ علماء کرام و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.