بلوچستان میں سردی کی آمد کی ساتھ سیاسی سر گرمیاں ایک دم تیز ہو نے لگیں

4 دسمبر کو مری معاہدہ کے مدت ختم ہو نے اور آئندہ انتخابات کے تیاریوں کے لئے سیاسی پارٹیاں عوام کو منظم کر نے کیلئے بھر پور مہم چلا رہی ہیں

منگل 1 دسمبر 2015 22:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء ) بلوچستان میں سردی کی آمد کی ساتھ سیاسی سر گرمیاں ایک دم تیز ہو نے لگیں۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے مرکزی کونسل سیشن کا انعقاد تحریک انصاف کی جانب سے احتجاجی ریلی عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے ریلی وجلسہ عام اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے آج اپنی قوت کا مظاہرہ کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اور خاص کر کوئٹہ میں سردی کی آمد کی ساتھ ہی سیاسی سرگرمیاں تیز ہو نے لگیں۔4 دسمبر کو مری معاہدہ کے مدت ختم ہو نے اور آئندہ انتخابات کے تیاریوں کے لئے سیاسی پارٹیاں عوام کو منظم کر نے کیلئے بھر پور مہم چلا رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے نوشکی میں جلسہ عام اور کوئٹہ ایوب اسٹیڈیم میں مرکزی کونسل سیشن کا انعقاد کیا جس کے بعد تحریک انصاف بلوچستان کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

جنہوں نے بھر پور عوامی قو ت کا مظاہرہ کیا۔ اور گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کی جانب سے گوادر کاشغر روٹ کے متعلق ایک بہت بڑی ریلی اور باچا خان چوک پر جلسہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لو گوں نے شرکت کی اور آج 2 دسمبر کو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے صادق شہید گراؤنڈ میں جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے جس سے پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی اور پارٹی کے دیگر رہنماء خطاب کرینگے۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ بلوچستان میں کوئی بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہیں جس کی وجہ سے سیاسی جماعتیں میدان میں ہے اور ہر جماعت کی کوشش ہے کہ وہ عوام کو اپنے منشور سے آگاہ کریں اور یہ آئندہ انتخابات کے تیاری کی بھی کڑی ہے۔