جامعہ بلوچستان کے بورڈ آف اینڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا وائس چانسلر کی زیر صدارت 101واں اجلاس

واں برس تمام معاملات کے حل سمیت تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے سمیت اور تحقیقی کلچر کو پروان چڑھانے میں جامعہ بلوچستان نے اہم پیش رفت کی ہے، وائس چانسلر

منگل 1 دسمبر 2015 22:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء ) جامعہ بلوچستان کے بورڈ آف اینڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا 101واں اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال منعقد ہوا۔ جس میں ڈین فیکلٹی ڈاکٹر رسول بخش ترین، ڈاکٹر اختر محمد کاسی، ڈاکٹر انور پانیزئی، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عبدالمالک ترین، ڈاکٹر محمد عالم مینگل، رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی اور بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں تعلیمی، تحقیقی ایجنڈ ا رکھا گیا جس میں ایم فل، پی ایچ ڈی پروگرامز، امتحانات اور داخلوں کا طریقہ کار، کورس ورک رپورٹ، نئے کورسز کا اجراء، مختلف اسکالرز کو مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ ڈگری ایوارڈ کرنے سمیت مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ مختلف امور زیر بحث لائے گئے اور مختلف فیصلے کئے گئے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ رواں برس تمام معاملات کے حل سمیت تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے سمیت اور تحقیقی کلچر کو پروان چڑھانے میں جامعہ بلوچستان نے اہم پیش رفت کی ہے۔

تمام کورسز کی تکمیل اور تمام امتحانات کے بروقت انعقاد سمیت طلباء و طالبات کو نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقع مختلف تحقیقی، علمی، تربیتی ، معلوماتی سمینار کے انعقاد کو یقینی بنایا گیا۔ جس کے باعث ادارہ تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے۔ مستقبل کے تعلیمی، تحقیقی پروگرامز کو ترتیب دینے سے ہم اپنے مقاصد کو عملی جامہ پہنا سکتے ہیں۔ اور طلباء و طالبات سمیت اسکالرز کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع اور بہتر مستقبل کی جانب راغب کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے تمام بورڈ کے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :