پاکستان میں اقلیتوں کو تمام حقوق آئین کے مطابق حاصل ہیں ، چیئرمین وقف املاک

مذہبی مقامات کی تعمیر وبحالی کیلئے فنڈز مختص کئے ہیں اس حوالے سے اب تک10 کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں،صدیق الفاروق

منگل 1 دسمبر 2015 22:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء ) متروکہ وقف املاک کے چیئرمین صدیق الفاروق نے کہاہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تمام حقوق آئین کے مطابق حاصل ہیں۔ وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ وفاقی متروکہ املاک بورڈ نے بھی مذہبی مقامات کی تعمیر وبحالی کیلئے فنڈز مختص کئے ہیں اس حوالے سے اب تک10 کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔وزیر اعظم نے سندھ میں مذہب کی جبری تبدیلی کے واقعات کا نوٹس لیا ہے، کیونکہ دنیا بھر میں مذہبی بنیادوں پر بنیادی کو سلب نہیں کیا جا سکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام اقلیتوں کوآئین کے مطابق ان کے حقوق حاصل ہیں اور ملک بھر میں ان کے مذہبی مقامات کی نہ صرف حکومتی سطح پر دیکھ بھا ل کی جارہی ہے بلکہ انہیں سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں،اس سال بھی بہت بڑی تعداد میں ہندو اور سکھ یاتریوں نے ملک بھر میں موجود اپنے مذہبی مقامات کی یاترا کی جبکہ بیرون ملک سے بھی بڑی تعداد میں ہر سال یاتری پاکستان آتے ہیں اس سال اندرون اور بیرون ملک سے 5لاکھ ہندو اور سکھ یاتریوں نے مختلف مذہبی مقامات کی یا ترا کی جہاں انہیں تمام سہولتیں فراہم کی گئیں،ملک میں موجود مذہبی مقامات کی دیکھ بھال کے ساتھ یاتریوں کے لئے سینکڑوں کمرئے تعمیر کیے جارہے ہیں اس کیلئے خصوسی فنڈز مختص کئے ہیں اور اب تک تقریبا10 کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مذہبی اقلیتوں کے حوالے سے بلوچستان میں مذہبی رواداری مثالی ہے،سندھ میں مذہب کی جبری تبدیلی کے چند واقعات کی اطلاع ملنے پر وزیر اعظم نے اس کا نوٹس لیا اور اس سلسلے میں قانون سازی کی جارہی ہے ،اسلام میں کوئی جبری مذہب تبدیل نہیں کراسکتا ہے ایسا کرنے والے دین کو بدنام کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اپنی مرضی سے ملک چھوڑ کر کسی دوسرئے ملک کی شہریت حاصل کرتا ہے تو یہ اس کا حق ہے اور پوری دنیا میں ایسا ہوتا ہے لیکن اگر کوئی کسی نقصان کے خوف سے ایسا کرتا ہے تو ایسا نہیں ہونا چاہیے اور حکومت اس کی روک تھام کرئے گی،ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ ملک میں اقلیتوں کے مقدس مقامات سمیت ان کے آثار قدیمہ کے حوالے سے اہم مقامات پر توجہ دی جارہی ہے ،ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اقلیت کا لفظ اقوام متحدہ کے چارٹر اور ہمارئے آئین میں شامل ہے جس کے تحت اقلتوں کو اسمبلیوں میں نمائندگی حاصل اور ملازمتوں و تعلیمی اداروں میں ان کے لئے کوٹہ مختص ہے۔

جس پر ہمارے ملک میں بھی مکمل عملدرآمد ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :