تعلیم اور صحت کے شعبوں میں جامع اصلاحات سے غریب اور امیر کا فرق ختم کرنا چاہتے ہیں، تعلیم اور صحت کے شعبوں کی مانیٹرنگ کے لئے سمارٹ فون کے ذریعے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا لندن میں ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے زیراہتمام اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب

منگل 1 دسمبر 2015 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں جامع اصلاحات سے غریب اور امیر کا فرق ختم کرنا چاہتے ہیں۔ لندن میں ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (ڈیفڈ) کے زیراہتمام اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیم اور صحت کے لئے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے تاکہ جامع اصلاحات کے ذریعے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں غریب اور امیر کو حاصل سہولتوں کا فرق ختم کیا جا سکے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کی مانیٹرنگ اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے سمارٹ فون کے ذریعے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے انڈومنٹ فنڈ کی بدولت وسائل نہ رکھنے والے ایک لاکھ سے زائد شہری اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ڈاکٹر‘ انجینئر اور پیشہ ور ماہربن کر ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔

پنجاب حکومت کی واؤچر سکیم کے ذریعے 18لاکھ طلبہ کو پرائیویٹ سکولوں میں معیاری تعلیم کی سہولت حاصل ہے۔ ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (ڈیفڈ) کے نمائندہ برائے پنجاب سربراہ سرمائیکل باربر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں حکومت پنجاب کا اصلاحاتی پروگرام وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کے ویژن‘ محنت اور براہ راست نگرانی کا مرہون منت ہے۔ وزیراعلیٰ کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے پنجاب اور ڈیفڈ کا تعاون مثالی حیثیت حاصل کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :