منتخب نمائندے اقلیتوں کے نمائندے نہیں‘اقلیتی نشست پر صرف اقلیتوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کا حق ہونا چاہیے،جے سالک

منگل 1 دسمبر 2015 22:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) کنوینئر ورلڈ مینارٹیز الائنس جے سالک نے کہا ہے کہ جو نمائندے منتخب ہوئے وہ اقلیتوں کے نمائندے نہیں ہیں،اقلیتی نشست پر صرف اقلیتوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کا حق ہونا چاہیے،یہ غلط طریقہ انتخاب ہے، اس طریقہ انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے۔وہ منگل کو بلدیاتی انتخابات میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے پریس کانفرنس کر رہے تھے۔

کنوینئر ورلڈ مینارٹیز الائنس جے سالک نے کہا کہ جو نمائندے منتخب ہوئے ہیں وہ اقلیتوں کے نمائندے نہیں ہیں، اقلیتی نشست پر صرف اقلیتوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے، اقلیتوں کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوا ہے، لہٰذا اس طریقہ انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے۔

(جاری ہے)

جے سالک نے خطاب کے دوران 28نومبر کی پریس کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے تب بھی واضح کہا تھا کہ اس طریقہ انتخاب میں اصلاح کی ضرورت ہے، تمام حلقوں میں اقلیتی نمائندوں کو مسلمان بھی ووٹ کاسٹ کریں گے، مسلمان اکثریت میں ہیں لہٰذا منتخب نمائندے اقلیتوں کے منتخب کردہ نمائندے نہیں ہوں گے اور اس سلسلے میں ہم نے الیکشن کمیشن سے بھی بات کرنے کی کوشش کی مگر چیف الیکشن کمشنر نے ملاقات کیلئے ٹائم نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 15اگست 2015کے فیصلے میں کہا کہ اقلیتوں کو دوسرے درجے کا شہری نہ سمجھا جائے، مگر بلدیاتی انتخابات میں جو سلوک ہوا اس نے ثابت کر دیا کہ اقلیتیں دوسرے درجے کی شہری ہیں۔

متعلقہ عنوان :