پیر سید نصیر الدین نصیر کا 2روزہ عرس دربار عالیہ گولڑہ شریف میں اختتام پذیر ہوگیا

منگل 1 دسمبر 2015 22:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) ممتاز مذہبی سکالر،مفکر،صوفی شاعر مبلغ اسلام پیر سید نصیر الدین نصیر کا دوروزہ عرس گزشتہ روز دربار عالیہ گولڑہ شریف میں اختتام پذیر ہوگیا عرس کی بابرکت محفل میں پاکستان آزاد کشمیر شمالی علاقہ جات سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اختتامی دعائیہ تقریب میں میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید،سجادہ نشین دربار عالیہ جھاگ شریف حمید الدین برکتی ،خواجہ نعیم اسلم، خواجہ احسن ،حسیب عباسی، خواجہ یاسر،سید کرامت شاہ سمیت خصوصی حاضری دی ۔

اس موقع پر سجادہ نشین دربار عالیہ میں پاکستانی کی سلامتی کشمیر کی آزادی دہشت گردی کے خاتمے اور امت مسلماں کے اتحاد و اتفاق کے لیے خصوصی دعائیں کی جبکہ عرس کے ایمان افروز اجتماعات میں توحید ورسالت ،قران وسنت کے مطابق اہل اسلام کو زندگیاں بسر کرنے کی علمائے کرام ومشائخ عزام ،صوفیائے کرام نے تبلیغ کی ۔عرس کی روخانی محافل میں حمدو ثناء نعت رسول مقبول درودشریف اور ذکرواذکار کے نذرانے پیش کئے۔