اسلام آباد ٹریفک پولیس نے محرم الحرام کے چہلم کے جلوس کے لئے خصوصی ٹریفک پلان وضع کر دیا

منگل 1 دسمبر 2015 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے محرم الحرام کے چہلم کے جلوس کے لئے خصوصی ٹریفک پلان وضع کر دیا، اس خصوصی پلان میں ایس پی ٹریفک ،1ڈی ایس پی،8انسپکٹرز ، 90سب انسپکٹر،اے ایس آئی اوردیگر اہلکاروں سمیت 221افسران وجوان ڈیوٹی دیں گے تا کہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو،،اس ٹریفک پلان کو حتمی شکل دینے کے لئے ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب کی سربراہی میں ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں موجودہ ملکی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد محرم الحرام کے سلسلے میں ٹریفک کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ، جلوس کے راستوں میں کسی بھی قسم کی پارکنگ ممنوع ہو گی،،شہریوں کی سہولت کے لئے متبادل راستوں کا انتظام،ITPریڈیو ایف ایم92.4 اپنی خصوصی نشریا ت کے ذریعے بھی شہریوں کو صورت حال سے باخبر رکھے گا ،ٹریفک انتظامات کی نگرانی ایس ایس پی ٹریفک ازخود کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد کی زیرصدارت آئی ٹی پی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں محرم کے چہلم کے جلوس کے لئے کئے گئے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں ایس پی ٹریفک چوہدری خالد رشید سمیت چاروں زونز کے ڈی ایس پیزاور انسپکٹرز صاحبان نے شرکت کی، اجلاس میں چہلم کے جلوس کے لئے ٹریفک پلان کو حتمی شکل دی گئی ،ٹریفک پلان کے مطابق چہلم کے جلوس کے لئے،ایس پی ٹریفک ،1ڈی ایس پی،8انسپکٹرز ، 90سب انسپکٹر،اے ایس آئی اوردیگر اہلکاروں سمیت 221افسران وجوان ڈیوٹی دیں گے چہلم کا جلوس جو مرکزی امام بارگاہG/6-2سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا وہیں پر اختتام پذیر ہو گا ،جلوس کے دوران فضل حق روڈ،پولی کلینک سے کلثوم پلازہ تک روڈ عام ٹریفک کے لئے بند رہے گا ، 7thایونیو G-6چوک سے سہروردی روڈ، اسی طرح فضل حق روڈچائنہ چوک سے کلثوم پلازہ تک عام ٹریفک کے لئے بند رہے گا،اقبال ہال سے میلوڈی چوک،میونسپل روڈ مرکزی جامعہ مسجد سے پولی کلینک چوک ،لقمان حکیم روڈ سے لے کر پولی کلینک لال کوارٹر تک،جبکہ G-6سروس روڈ G/6-2چوک سے لال کوارٹر چوک تک عام ٹریفک کے لئے بند رہیں گے، راولپنڈی جانے والے شہری مارگلہ روڈفیصل چوک سے بائیں فیصل ایونیو استعمال کریں،آبپارہ اور میلوڈی مارکیٹ جانے والے شہید ملت روڈ چائنہ چوک انڈرپاس اور بھارہ کہو، مری روڈ جانے والے شہری اتاترک ایونیو سے ڈھوکری چوک استعما ل کر سکیں گے ، جہاں جہاں روڈ بند کئے جا ئیں گے وہاں متبادل راستہ مہیا کرنے کے لئے ٹریفک پولیس شہریوں کی رہنمائی کے لئے موجود ہو گی ،ایس ایس پی ٹریفک نے شہریوں سے اپیل کی ہے جلوس کے شرکاء اپنی گاڑیاں مقرر کردہ پارکنگ میں کھڑی کریں جلوس کے راستے میں کسی بھی قسم کی پارکنگ ممنوع ہو گی انھوں نے مزید کہا کہ شہری جلوس کے دوران متبادل راستوں کا استعمال کریں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔