سید ظہیر احمد شاہ کو چیئرمین یونین کونسل 24راول ٹاؤ منتخب ہونے پر مبارکباد

منگل 1 دسمبر 2015 22:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اسلام آباد کے راہنماء ذوالفقار مغل نے سید ظہیر احمد شاہ کو چیئرمین یونین کونسل 24راول ٹاؤن اسلام آباد کا انتخاب جیتنے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ اب ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ اہالیان یو سی 24سے کیے گئے تمام تر وعدے نبھاتے ہوئے متاثرین اسلام آباد کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) اسلام آباد کے مرکزی راہنماء ستار مغل ،خالق مغل اور دیگر نے بھی سید ظہیر احمد شاہ کو انتخابی معرکہ سر کرنے پر مبارکباد دی اور کہاکہ عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دے کے ثابت کر دیا کہ مسلم لیگ ن عوام میں مقبول ترین جماعت ہے ۔انہوں نے یوتھ کونسلر اسد منیر ، لیبر کونسلر سید اکبر اور پینل کے دیگراراکین کی کاوشوں کو بھی سراہا جنھوں نے دن رات محنت کی ۔