پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری کیلئے پرامید ہیں،اگلے چند ماہ کے دوران طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کاامکان ہے،نوازشریف کی دعوت پر اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرنے پر غورکررہا ہوں

افغان صدر ڈاکٹر اشر ف غنی کا فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویو

منگل 1 دسمبر 2015 22:34

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء ) افغان صدر ڈاکٹر اشر ف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری کیلئے پرامید ہیں،اگلے چند ماہ کے دوران طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کاامکان ہے،نوازشریف کی دعوت پر اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرنے پر غورکررہا ہوں ۔افغان صدر نے فرانسیسی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہاکہ وہ پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کی دعوت پر اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرنے پر غورکررہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان طالبان جنگجوؤں کے ساتھ رابطے میں ثالث کا کردار ادا کرسکتا ہے ۔اشرف غنی نے کہاکہ طالبان کے حریف دھڑوں کے درمیان لڑائی جاری ہے تاہم یہ عناصر امن مذاکرات کی میز پر واپس آنے کیلئے تیا رہوسکتے ہیں۔ملا عمر کی موت کے بعد طالبان کے طور پر ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔انکا کہنا تھاکہ طالبان کے مختلف گروپ ہیں ہم ان میں سے کچھ کے ساتھ بات چیت کریں گئے اور اگرا ن میں سے کچھ پاکستانی کی ثالثی کے ذریعے آنا چاہیے تو ہمیں اس بارے میں بات کرنے کی ضرورت ہے ۔