کراچی میں دہشتگردی کیخلاف آپریشن ایم کیو ایم کی ڈیمانڈ پر کیا جا رہا ہے‘آپریشن میں حکومت سے ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں‘ کراچی میں دہشتگردوں کے حملے سے سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہیں‘ بلدیاتی انتخابات میں جیت ایم کیو ایم کی ہی ہو گی ‘متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم) کے رہنماء حیدر عباس رضوی کی بات چیت
دہشت گردوں کے عزائم میں ملا دیں گے، حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، کراچی میں امن کے قیام کیلئے تمام سیای جماعتوں کا تعاون قابل تحسین ہے‘وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک کی نجی ٹی وی سے گفتگو
منگل 1 دسمبر 2015 22:35
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم) کے رہنماء حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن ایم کیو ایم کی ڈیمانڈ پر کیا جا رہا ہے، اس آپریشن میں حکومت کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں، کراچی میں دہشت گردوں کے حملے سے سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی سخت مذمت کرتے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں جیت ایم کیو ایم کی ہی ہو گی جبکہ وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم میں ملا دیں گے، حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، کراچی میں امن کے قیام کیلئے تمام سیای جماعتوں کا تعاون قابل تحسین ہے۔
وہ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن آپریشن ایم کیو ایم کے کہنے پر کیا گیا، ہماری جماعت آج بھی حکومت کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہے، کراچی میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ ہماری جماعت کراچی میں مکمل امن کے قیام کی خواہاں ہے اور اس سلسلے میں تمام آئینی اور قانونی تقاضے پورے کرنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہی ملک میں حقیقی جمہوریت لا سکتا ہے، عوام کو اپنا نمائندہ منتخب کرنے کیلئے آزادانہ حق رائے دہی دیا جانا چاہیے، آئندہ بلدیاتی انتخابات میں فتح ایم کیو ایم کی ہی ہو گی، کراچی کے عوام ہماری جماعت کی کراچی میں کارکردگی دیکھ چکے ہیں اور کسی دوسری جماعت کو پسند نہیں کرتے، ایم کیو ایم کی ہر جگہ اور ہر موقع پر پہنچ کر کامیابی و فتح کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے عوام مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی کارکردگی سے زیادہ خوش نہیں ہیں، ان دونوں جماعتوں کے الحاق سے کوئی زیادہ اچھی حکومت متوقع نہیں کی جا سکتی۔وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کراچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے جوانوں کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سرتوڑکوششیں کر رہے ہیں، حکومت اور سیاسی جماعتوں کے مشترکہ تعاون اور کوششوں سے کراچی کا امن بحال ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد خواہ ایم کیو ایم، مسلم لیگ (ن)، جماعت اسلامی، تحریک انصاف سمیت کسی بھی سیاسی پارٹی یا حکومتی ادارے کو نشانہ بنائیں، اس کی مذمت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی حملے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے خاندانوں کیلئے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.