بلاول بھٹو اور ا ٓصف زرداری نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو نشست نہ ملنے کا سخت نوٹس لے لیا
پارٹی قیادت نے رہنماؤں سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری اور حاجی نواز کھوکھر سے وضاحت طلب کرلی
منگل 1 دسمبر 2015 22:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریکچیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو ایک بھی نشست نہ ملنے کا سخت نوٹس لے لیا، پیپلز پارٹی کی قیادت نے پارٹی کے رہنماؤں سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری اور حاجی نواز کھوکھر سے وضاحت طلب کرلی۔
منگل کو پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری نے اسلام آباد کے پہلے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو ایک بھی نشست نہ ملنے کا سخت نوٹس لے لیاہے اور پارٹی قیادت نے سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری اورسابق وفاقی وزیر حاجی نواز کھوکھرسے وضاحت طلب کرلی ہے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ سید نیئر حسین بخاری 2008ء کے عام انتخابات میں اسلام آباد کے حلقہ این اے 49 میں مسلم لیگ (ن) کے طارق فضل چوہدری کو شکست دے کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں چیئرمین سینیٹ بنایا گیاتھا جبکہ سید نیئرحسین بخاری کا اس حلقے میں کافی اثر ورسوخ بھی ہے۔
اسلام آباد ہی سے پیپلز پارٹی کے رہنماء حاجی نواز کھوکھر بھی کئی بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور وفاقی وزیر بھی رہے جبکہ ان کے صاحبزادے مصطفیٰ کھوکھر بھی پیپلزپارٹی کے دور میں وزیر رہے تاہم اس کے باوجود بھی مقامی قیادت نے بلدیاتی انتخابات میں کوئی دلچسپی نہیں لی، جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں نے آزاد حیثیت سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.