کراچی ‘ایم اے جناح روڈ پر ملٹر ی پولیس کے اہلکا روں پر حملے کا مقدمہ درج ‘قتل اور دہشت گردی کی دفعا ت شامل

`

منگل 1 دسمبر 2015 22:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء ) کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر ملٹر ی پولیس کے اہلکا روں پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ نا معلو م افراد کے خلا ف ملٹر ی پو لیس کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں قتل اور دہشت گردی کی دفعا ت شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع تبت سنٹر کے قریب دہشتگردوں کا نشانہ بننے والے لانس نائیک راشد اور حوالدار ارشد پر حملے کا مقد مہ تھانہ پریڈی میں درج کر لیاگیا ہے،یہ مقدمہ نامعلوم افرادکے خلا ف ملٹر ی پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ،جس میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔