Live Updates

دھاندلی کے الزامات ٗ مریم نواز شریف کاعمران خان کو دوبارہ سکول میں داخلے کا مشورہ

وزیر اعظم کے بارے میں عمران خان کے ریمارکس سے ان کی ناقص ذہنیت اور اخلاقیات کا اندازہ ہوتا ہے ٗٹوئٹ

منگل 1 دسمبر 2015 22:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز شریف نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو دوبارہ سکول میں داخلے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعظم کے بارے میں عمران خان کے ریمارکس سے ان کی ناقص ذہنیت اور اخلاقیات کا اندازہ ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہاکہ عمران خان کوہر انچ انچ پر شکست ہورہی ہے جس کی وجہ سے وہ بوکھلا چکے ہیں انہوں نے معروف دانشو رمارک ٹوائن کا ایک قول نقل کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’’ایک شخص کے کر دار کا اندازہ اس کی گفتگو میں اس استعمال کئے گئے الفاظ سے ہوتا ہے ‘‘۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات