گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے وفاقی وزیر مملکت میر جام کمال کی ملاقات

منگل 1 دسمبر 2015 22:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے منگل کے روز وفاقی وزیر مملکت میرجام کمال نے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیر ان کے ہمراہ رہے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران بلوچستان میں وفاقی حکومت کے زیرانتظام ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وفاق اور صوبے کے مابین موجودہ خوشگوار تعلقات مزید مستحکم ہوں گے جس سے صوبے اور ملک کی ترقی میں فائدہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :