کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں چہلم کے جلوس اور مجالس کی سیکورٹی کے موثر انتظامات کو یقینی بنایا جائے،وزیراعلیٰ بلوچستان

منگل 1 دسمبر 2015 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی زیرصدارت شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر جلوس اور مجالس کی سیکورٹی کے انتظامات اور امن و امان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزیر اطلاعات عبدالرحیم زیارتوال، صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ، آئی جی پولیس احسن محبوب، کمشنر کوئٹہ ڈویژن قمبر دشتی سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اجلاس کو چہلم کے موقع پر جلوس اور مجالس کی سیکورٹی کو یقینی بنانے سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں چہلم کے جلوس اور مجالس کی سیکورٹی کے موثر انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :