النصرہ سے قیدیوں کا تبادلہ، 16 مغوی لبنانی اہلکار رہا
لبنانی حکام نے اپنے سکیورٹی اہلکاروں کے بدلے میں 13 قیدی رہا کردیئے
منگل 1 دسمبر 2015 22:41
بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) شام میں القاعدہ سے منسلک شدت پسند تنظیم النصرہ فرنٹ نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت لبنان کے 16 سکیورٹی اہلکاروں کو رہا کر دیا۔ رہا کیے جانے والے اہلکاروں کو تقریباً 16 ماہ پہلے اغوا کیا گیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کی رہائی کا معاہدہ قطر کی مدد سے طے پایا ہے جس میں لبنانی حکام نے اپنے سکیورٹی اہلکاروں کے بدلے میں 13 قیدی رہا کیے ہیں۔
رہا کیے جانے والوں میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی سابقہ بیوی اور شدت پسند تنظیم النصرہ کے ایک رکن کی بیٹی شامل ہیں۔النصرہ اور دولتِ اسلامیہ کی ایک دوسرے کی مخالف تنظیمیں ہیں اور عرسال میں اگست 2014 میں ایک حملے میں دو درجن سے زیادہ پولیس اہلکاروں اور فوجیوں کو اغوا کر لیا تھا۔(جاری ہے)
النصرہ نے لبنانی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ قید میں موجود شدت پسندوں کے بدلے میں دو لبنانی اہلکاروں کو رہا کر دے گا اور لبنان پر دباؤ ڈالنے کے لیے اس نے چار مغویوں کو ہلاک بھی کر دیا تھا۔
منگل کو لبنان کے سکیورٹی ادارے جنرل سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے مطابق النصرہ فرنٹ نے شامی سرحد کے قریب وادی حامد کی پہاڑیوں میں لبنانی اہلکاروں کو عالمی امدادی تنظیم ریڈ کراس کے حوالے کیے گئے۔قطرکے ٹی وی چینل نے ان میں سے ایک مغوی کا انٹرویو کیا ہے جنھیں مسلح نقاب پوش گاڑی میں تبادلے کے لیے طے کردہ مقام پر لے کر جا رہے تھے۔اس وقت دولتِ اسلامیہ نے لبنان کے مزید نو سکیورٹی اہلکاروں کو یرغمال بنا رکھا ہے تاہم ان کی رہائی کے بارے میں کوئی اطلاعات فراہم نہیں کی گئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.