کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی ترسیل کاکام شروع کردیا گیا

منگل 1 دسمبر 2015 22:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلیے بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کراچی میں 5دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلیے تمام ترانتخابی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کاکام مکمل کرکے ضلع وسطی اور ضلع ملیرمیں بیلٹ پیپرز کی ترسیل شروع کردی گئی ہے جبکہ دیگر اضلاع میں بیلٹ پیپرزکی ترسیل کا عمل آئندہ 2 دن میں مکمل کرلیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلع وسطی میں تقریباً 18لاکھ 22ہزار، ضلع شرقی میں 12لاکھ 46ہزار، ضلع غربی میں16لاکھ 7ہزار، ضلع جنوبی میں8لاکھ 46ہزار، ضلع ملیر میں6لاکھ 73 اورکورنگی میں12لاکھ 43ہزار بیلٹ پیپرز ترسیل کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :