حکومت چہلم کے موقع پر جلوس اور منعقد ہونے والی مجالس کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائے،تحریک نفاذفقہ جعفریہ بلوچستان

منگل 1 دسمبر 2015 22:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے صوبائی بیان میں سید الشہداء حضرت امام حسین،انکے 72جانثاروں اور مخدراتِ عصمت و طہارت کی بے مثل قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سید الشہداء کے چہلم کے موقع پر جلوس اور منعقد ہونے والی مجالس کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنا کسی بھی ریاست کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر منعقد ہونے والے جلوس اور مجالس کیلئے سیکورٹی کے موثر انتظامات کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت زیارت کیلئے جانے والے زائرین کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات کرے تاکہ انہیں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بیان میں و فاقی وزیر داخلہ اور وزارت داخلہ کی جانب سے زائرین کے مسئلے پر مسلسل رابطے میں رہنے پرشکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وفاقی وزیرداخلہ اور وفاقی وزارت داخلہ زائرین کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے اپنا موثر کردارادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :