ایک شخص کی فیس بک پروفائل فوٹو نے اسے لمحوں میں انٹرنیٹ سٹار بنادیا

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 1 دسمبر 2015 22:53

ایک شخص کی فیس بک پروفائل فوٹو نے اسے لمحوں میں انٹرنیٹ سٹار بنادیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1دسمبر۔2015ء) آئیور نویک نے فیس بک پر اپنی نئی پروفائل فوٹو پوسٹ کی اور انٹرنیٹ سٹار بن گیا۔آئیور نے نیویارک کی سٹرک کی سائیڈ پر چلتے ہوئے ایک تصویر بنوائی، تصویر میں وہ اپنے دونوں ہاتھ پینٹ کی جیبوں میں رکھے چل رہا ہے۔ آئیور کے دوست کو مذاق سوجھا تو اس نے آئیور کی فیس بک فوٹو لی اور فوٹو شاپ کی مدد سے اسے نقلی فلم پوسٹر میں تبدیل کر دیا۔

جعلی فلم پوسٹر میں آئیور کو جعلی ورنر ہرزوگ فلم کی فلم سٹریٹ سیلر کا ہیرو دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئیور کے دوست کے فوٹو پوسٹ کرنے کے بعد تو طوفان آگیا۔ اب وہ افراد بھی جو آئیور کو نہیں جانتے تھے، وہ آئیور کی تصویر کو فوٹو شاپ کی مدد سے تبدیل کر کے پوسٹ کرنے لگے۔ اب یہ مذاق دوستوں سے نکل کر انٹرنیٹ پر پھیل گیا۔ بہت سے ویب سائٹس نے اپنے صفحات بنالیے جہاں آئیور کی درجنوں فوٹو شاپ کی ہوئی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔تقریبا ہر تصویر میں اسے اسی طرح چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے مگر پس منظر کو فوٹو شاپ سے بدل دیا گیا ہے۔سب ڈیزائنروں نے اپنی اپنی صلاحیتوں کے مطابق آئیور کی تصویر میں تبدیلیاں کی ہیں۔پہلی فوٹو پوسٹ ہونے کے بعد چند ہی گھنٹوں میں آئیور انٹرنیٹ کاسٹار بن گیا۔

متعلقہ عنوان :