Live Updates

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا

مسلم لیگ (ن) 19 نشستوں کے ساتھ پہلے ‘ تحریک انصاف 17 نشستوں کے ساتھ دوسرے ، 12 نشستیں آزاد امیدوار حاصل کرنے میں کامیاب رہے‘ ایک نشست پر (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدوار کے ووٹ برابر ہونے کی وجہ سے فیصلہ ٹاس پر کیا جائیگا

منگل 1 دسمبر 2015 22:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) 19 نشستوں کے ساتھ پہلے ‘ تحریک انصاف 17 نشستوں کے ساتھ دوسرے جبکہ 12 نشستیں آزاد امیدوار حاصل کرنے میں کامیاب رہے‘ ایک نشست پر (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدوار کے ووٹ برابر ہونے کی وجہ سے فیصلہ ٹاس پر کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کی شب ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر وقاص احمد نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق مسلم لیگ (ن) 19 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ اس کی قریب ترین مد مقابل تحریک انصاف 17 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ۔ ذرائع کے مطابق 12 نشستیں آزاد امیدوار حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ ایک نشست پر (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدوار کے ووٹ برابر ہونے کی وجہ سے فیصلہ ٹاس پر کیا جائیگا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات