کوئٹہ ، میر مسعود جاموٹ نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی

منگل 1 دسمبر 2015 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) نوکجوکرخ سے میر مسعود جاموٹ اپنے دیگرسینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔منگل کو انہوں نے یہ اعلان باقاعدہ طور پر مسلم لیگ(ن) کی جانب سے منعقد ہ ایک پْر وقار تقریب میں کی۔ جس میں میر عبدالرزاق زہری مسلم لیگ(ن)خضدار کے جنرل سیکریٹری سردارعز یز محمد عمرانی میر جمعہ خان شکرانی وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ محمد عالم موسیانی عبدالرؤف جاموٹ چوہدری عبدالحق نادر باجوئی چیئرمین یوسی نوغے عبدالحی زہری رشیداحمد نتھوانی پروفیسر محمد حسن جاموٹ وڈیرہ عبدالنبی چنال سمیت لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

میر مسعود احمد جاموٹ نے کہاہے کہ انہوں نے بڑی مشاورت کے بعد مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

چونکہ نواب ثناء اﷲ خان زہری حقیقی معنوں میں عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے روزاوّل سے کوشاں ہیں۔ اور اب تک انہوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کرچکے ہیں اور ان سے یہی توقع ہے کہ و مستقبل میں اس سے بڑھ کر عوامی مسائل کے حل کا عملی نمونہ پیش کریں گے میں نواب ثناء اﷲ خان زہری کی قیادت سے متاثر ہوکر پارٹی میں شامل ہورہاہوں۔

تقریب سے میر عبدالرزاق زہری سردار عزیز محمد عمرانی میر جمعہ خان شکرانی وڈیر محمد فاروق جاموٹ چوہدری عبدالحق نادر باجوئی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم میر مسعود احمد جاموٹ کو پارٹی میں آمد پر ویلکم کہتے ہیں اس شمولیت کے بعد نناّوے فیصد حد تک کرخ مکمل طور مسلم لیگ ن کا گڑھ بن چکا ہے اور وہاں کے لوگ نواب ثناء اﷲ خا زہری کے قافلے میں آچکے ہیں جس کے مستقبل و قریب میں سیاسی افق پر بہتر اثرات مرتب ہونگے۔

متعلقہ عنوان :