تحریک اہلسنت کا منشورعشق رسول اور فکر امام احمد رضا خا ن رحمتہ اﷲ علیہ کو عام کرنا ہے،مفتی شہزاد صدیقی

منگل 1 دسمبر 2015 23:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء)تحریک اہلسنت پاکستان کے مرکزی رہنما مفتی محمد شہزاد صدیقی نے صوبائی دفتر میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک اہلسنت کا منشورعشق رسول اور فکر امام احمد رضا خا ن بڑیچ رحمتہ اﷲ علیہ کو عام کرنا ہے اعلیضرت امام اہلسنت الشاہ احمد رضا خان بڑیچ نے پوری زندگی عشق رسول ? اور تحفظ ناموس رسالت کیلئے وقف کردی تھی آج پوری مسلم آمہ پر میرے امام احمد رضا کا احسان ہے جنہوں نے اپنے قلم کے زور سے حق اور باطل میں فرق اور با طل فرقوں کی بہخ کنی کا اہم فریضہ ادا کیا او ر عقائد اسلامیہ کو بگاڑنے والوں کو بھر پور جواب دے کہ گستاخان رسول کے منہ بند کردیئے عرس اعلیضرت کے سلسلے میں محفل نعت جامعہ حنفیہ قمبرانی روڈمیں 8دسمبر بروز منگل بعد نما ز ظہر منقعدہوگی تما م کارکنا ن اور محبان رضا اپنی شرکت کو یقینی بنا ئیں۔