گزشتہ برس انڈونیشین مسافر طیارے کے تباہ ہونے کی وجہ معلوم کرلی گئی

muhammad ali محمد علی منگل 1 دسمبر 2015 23:01

گزشتہ برس انڈونیشین مسافر طیارے  کے تباہ ہونے کی وجہ معلوم کرلی گئی
جکارتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.1 دسمبر 2015 ء) گزشتہ برس انڈونیشین مسافر طیارے کے تباہ ہونے کی وجہ معلوم کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشین حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں انڈونیشیا کے مسافر طیارے ائیر ایشیا اے 320 کی پرواز کو پیش آنے والے حادثے کی وجوہات معلوم کرلی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس پرواز کو انڈونیشیا سے سنگاپور جاتے ہوئے حادثی پیش آیا تھا اور طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے باعث اس میں سوار 162 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اس حادثے کے حوالے سے انڈونیشیا کی سرکاری نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی کمیٹی حکام کی جانب سے جاری کردہ حتمی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کا ایک پرزہ خراب تھا جبکہ پائلٹس کی غفلت کے باعث بھی طیارے کو حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے بعد سے سرچ آپریشن کے دوران 56 افراد کی لاشیں تلاش کرلی گئیں جبکہ 106 افراد کی لاشیں تاحال لاپتہ ہیں۔