ڈپٹی کمشنر جعفرآباد کا پرائس لسٹ آویزاں نہ ہونے پر ڈیرہ اﷲ یار کے تاجروں کے خلاف کاروائی کا حکم

منگل 1 دسمبر 2015 23:02

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) ڈپٹی کمشنر جعفرآباد جاوید انور شہوانی کا پرائس لسٹ آویزاں نہ ہونے پر ڈیرہ اﷲ یار کے تاجروں کے خلاف از خود نوٹس اسسٹنٹ جھٹ پٹ کو کاروائی کا حکم ،انجمن تاجران ڈیرہ اﷲ یار کا دوغلہ پن اے سی جھٹ پٹ سے من مانے نرخ مقرر کرادیئے گزشتہ روز کی کم قیمت فروخت کرنے والے روز مرہ کی اشیاء بڑھا دی گئیں روز مرہ کی استعمال کرنے والے آٹا دال چاول سرسوں کے تیل میں اضافہ کردیا گیا اے سی جھٹ پٹ کی اہم منعطق بازار سے ریٹ لسٹ منگوانے کے باوجود تاجروں کے دیے جانے والے پرائس کی لسٹوں کو حتمی قرار دیا گیا۔

روزہ مرہ فروخت کرنے والے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا پہلے سے مہنگائی میں پسے عوام پر ایک اور بجلی گر پڑی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جعفرآباد جاوید انور شہوانی نے ڈیرہ اﷲ یار میں اشیا ئے خوردونوش پر عمل درآمد نہ کرنے پر ازخود نوٹس لے لیا اور اے سی جھٹ پٹ کاشف نبی کھوڑو کو کارروائی کا حکم دے دیا اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ کاشف نبی کھوڑو نے اپنے آفس میں ایک اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں صحافیوں سمیت تاجر برادری ہوٹل مالکان میونسپل کمیٹی کے آفسران نے بھی شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ کا شف نبی کھوڑو نے پرائس لسٹ پر عمل درآمد نہ کرنے والے دکانداروں کو سخت سرزنش کی اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کو مکمل اختیار ہے کہ وہ دکانداروں کا لائسنس بھی منسوخ کرسکتی ہے دکاندار ریٹ لسٹ کی پابندی کریں ناپ تول میں کمی کرنے والوں اور دکانوں پرایکسپائر اشیاء رکھنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرکے ان پر بھاری جرمانے عائد کیئے جائیں گے گوشت اور سبزیوں کو ڈھانپ کر رکھدیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں گندگی سے بیماریاں پھیلتی ہیں جس سے مہلک بیماریاں جنم لیرہی ہیں انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو ہر گز بخشا نہیں جائیگا اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ نے انجمن تاجران کے صدر حاجی عبدالرحمان ابڑو کو نئی پرائس لسٹوں پر عمل درآمد کرنے کا کہا جو انہوں نے تاجروں سے منگوائے تھے ریٹ لسٹوں میں پرانی قیمت آٹا گندم بوری وزن چالیس کلو فی من ملکی 1340 دال مونگ درجہ اول فی کلو 160روپے دال چنا اول فی کلو 115روپے تیل سرسوں 160 روپے فی من آٹا گندم سپر 1460 روپے درج تھے جو کہ کل کے ریٹ تھے تاجروں نے پرانے ریٹ کو مسترد کرتے ہوئے اپنے من مانے نرخ ناموں پر دستخط کردیئے جن میں آٹا ملکی میں 20 روپے اور سپر میں 10روپے کا اضافہ کردیا گیا جبکہ دال مونگ درجہ اول فی کلو میں 20 روپے دال چنا میں 5روپے اور سرسوں کے تیل میں بھی 20روپے کا اضافہ کردیا گیا دکانداروں نے انتطامیہ کی ناتجربہ کاری کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے روز مرہ میں کم چلنے والی چیزوں میں5روپے سے 10روپے کی کمی کردی دستخط کرنے کے بعد پرائس لسٹ ان کے حوالے کردیئے گئے جن پر اشیاء خوردونوش چاول دال چینی آٹا گوشت اور دودھ کی نئی قمیتیں درج تھیں انکا کہنا تھا کہ جانوروں کوسڑک کے کنارے زبح نہ کیا جائے انہیں سلاٹر ہاؤس فراہم کیا جائیگا انہوں نے قصابوں کو سختی سے تاکید کی کہ وہ بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی شہریوں نے راتوں رات قیمتیں آسمان پر پہنچنے کے بعد کمشنر نصیرآباد سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔