ترکی، قرآنی تعلیمات دینے والے اسکول میں آتشزدگی، 6 بچے جھلس کر جاں بحق ،متعدد زخمی

منگل 1 دسمبر 2015 23:29

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔1دسمبر۔2015ء) ترکی میں قرآنی تعلیمات دینے والے ایک سکول میں آتشزدگی کے نتیجے میں 6 بچے جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوبہ دیاباکر کے قصبہ کیولت میں واقع سکول کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 6 بچے جھلس کرجاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ آگ لگنے کی وجوہات بارے علم نہیں ہو سکا تاہم حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آگ بجلی کے ہیٹر کی وجہ سے لگی ہے۔واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :