فیس بُک کے بانی مارک زکربرگ کے ہاں‌بیٹی کی پیدائش ، کمپنی کے 99 فیصد حصص بچوں‌کی فلاح پر خرچ کرنے کا اعلان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 دسمبر 2015 10:57

فیس بُک کے بانی مارک زکربرگ کے ہاں‌بیٹی کی پیدائش ، کمپنی کے 99 فیصد ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 دسمبر 2015 ء) : سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس پر مارک زکر برگ اور ان کی اہلیہ پریسیلا چین خوشی سے نہا گئے . بیٹی کی ولادت پر مارک زکر برگ نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ کمپنی کے 99 فیصد حصص عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

فیس بک پوسٹ پر کم عمر ارب پتی مارک زکربرگ نے بیٹی کی ولادت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہ ایک خیراتی ادارے چان زکربرگ کے قیام کا اعلان بھی کیا، انہوں نے کہا کہ وہ اپنی نوازئیدہ بیٹی میکس سمیت دیگر بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کیلئے اپنی کمپنی کے 99 فیصد حصص عطیہ کریں گے ، 45 ارب ڈالر مالیت کے یہ شئیرز بچوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کیے جائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ چین زکر برگ کا مقصد انسانی قابلیت کو بڑھانا اور نئی نسل کے بچوں میں برابری کو پھیلانا ہے.

واضح رہے کہ مارک زکر برگ نے بیٹی کی ولادت کے بعد دو ماہ چھٹی پر جانے کا بھی اعلان کر رکھا ہے .

متعلقہ عنوان :