کوہاٹ ،سانحہ آرمی پبلک سکول میں ملوث 4 مجرمان کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا
بدھ 2 دسمبر 2015 11:26
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) سانحہ آرمی پبلک سکول میں ملوث 4 مجرمان کو پھانسی دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 30 نومبر کو چاروں مجرمان کے بلیک وارنٹ پر دستخط کیے تھے جس کے بعد بدھ کی صبح کوہاٹ جیل میں چاروں مجرمان کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق سانحہ آرمی پبلک سکول میں ملوث چاروں مجرمان عبدالسلام، حضرت علی، سبیل عرف یحییٰ، مجیب الرحمن کا مقدمہ فوجی عدالت میں زیر سماعت تھا جہاں فوجی عدالت نے سانحہ آرمی پبلک سکول کے الزام میں چاروں مجرمان کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔
فوجی عدالت سے سزا کے بعدمجرمان نے صدر پاکستان سے رحم کی اپیل کی تھی لیکن وزیر اعظم کی سفارش پر چاروں مجرمان کی رحم کی اپیل مسترد کردی گئی تھی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکہ کے دورے سے واپسی پر چاروں مجرمان کے ڈیتھ وارنٹس پر دستخط کیے تھے۔سانحہ آرمی پبلک سکول کے علاوہ چاروں مجرمان خیبر پختونخوا میں مختلف دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور میں واقع آرمی پبلک سکول پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس میں132 معصوم بچوں سمیت 146سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
نامزد ملزم کو کیسے اپنے ہی کیس میں خود جج بننے کی اجازت دی جا سکتی؟
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
-
نیلم جہلم پراجیکٹ نے پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع کردی
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.