کراچی،ناردرن بائی پاس پررینجرزسے مقابلہ،2 دہشتگرد مارے گئے
بدھ 2 دسمبر 2015 11:26
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء ) کراچی میں ناردرن بائی پاس پر رینجرز کے ساتھ مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ رینجرز ترجمان کے مطابق دہشتگرد سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیوں کے دوران 2 مشتبہ افراد حراست میں لے لئے گئے۔
(جاری ہے)
ترجمان رینجرز کے مطابق حساس اداروں کی رپورٹ پر ناردرن بائی پاس پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپا مارا گیا۔
چھاپے کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ رینجرز اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔ مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت نہیں بتائی گئی۔دوسری جانب اولڈ سٹی ایریا کے علاقے بھیم پوری میں رینجرز نے 2 رہائشی مکانات میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.