گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں برفباری، سڑکیں بند،لوگ پریشان

بدھ 2 دسمبر 2015 11:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء ) گلگت بلتستان میں برفباری اور سرد ہواوٴں سے سردی مزید بڑھ گئی دیگر بالائی علاقوں میں بھی سر ہووٴں نے ڈیرے ڈال دئیے۔ گلگت بلتستان میں دیامر، استور، غذر کئی پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔متعدد رابطہ سڑکوں کی بندش سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

(جاری ہے)

مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن ،کرم ایجنسی اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں جمی برف سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا جس کے ساتھ ہی جلانے والی لکڑیوں کے دام بھی بڑھ گئے ۔چمن زیارت سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم خشک ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی سردی کی لہر برقرار رہی ، صبح اوررات کے اوقات میں دھند سے بعض مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو ئی ۔

متعلقہ عنوان :