لورالائی،کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث 3 مزدور جاں بحق ، 2 بے ہوش

بدھ 2 دسمبر 2015 11:29

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) لورالائی کے علاقے دْکی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث 3 مزدور جاں بحق جبکہ 2 بے ہوش ہو گئے۔

(جاری ہے)

لورالائی کے علاقے دکی میں کام کے دوران کوئلے کی کان میں گیس بھر گئی جس سے کان میں موجود 3 کان کن جاں بحق ہو گئے جبکہ دو مزدور گیس کے باعث بے ہوش ہو گئے۔ بے ہوش کارکنوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جاں بحق اور بے ہوش ہونے والے تمام مزدوروں کا تعلق دکی سے تھا، جاں بحق مزدوروں کی شناخت ولی خان ، نذر شاہ اور اشرف کے نام سے کر لی گئی ۔ دونوں زخمی کان کنوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :