اداکارہ و ماڈل ریچل خان آئندہ ماہ کمرشل کی شوٹنگ کے لئے بھارت جائینگی

بدھ 2 دسمبر 2015 12:12

اداکارہ و ماڈل ریچل خان آئندہ ماہ کمرشل کی شوٹنگ کے لئے بھارت جائینگی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) اداکارہ و ماڈل ریچل خان آئندہ ماہ جنوری میں کمرشل کی شوٹنگ کے لئے بھارت جائینگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریچل خان 10جنوری کو کاسمیٹکس کے دو کمرشل کی شوٹنگ کے لئے بھارت روانہ ہونگی جہاں وہ وہ ان کمرشلز کی شوٹنگ کے ساتھ ساتھ بھارتی فلم کے لئے آئٹم سانگ کی عکسبندی بھی کروائیں گی۔آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ریچل خان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ ایسا کام کیا ہے جو ملک کے مثبت امیج کو اجاگر کرے۔ انہوں نے کہا کہ شارٹ کٹ کا راستہ اختیار کرنے والے کبھی بھی اپنی منزل پر نہیں پہنچتے اسی لئے شارٹ کٹ سے اجتناب کرکے محنت پر یقین رکھتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :