میرے پاس فضول لوگوں کی باتوں پر توجہ دینا کا وقت نہیں‘اداکارہ حنا مقدس

بدھ 2 دسمبر 2015 12:15

میرے پاس فضول لوگوں کی باتوں پر توجہ دینا کا وقت نہیں‘اداکارہ حنا مقدس

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء)نامور اداکارہ حنا مقدس نے کہا ہے کہ میرے پاس فضول لوگوں کی باتوں پر توجہ دینا کا وقت نہیں‘ہمیں محنت سے کام کر کے اپنا نام بنایا ہے ‘کچھ لوگوں کو میری شہرت ہضم نہیں ہوتی وہ خود کو ٹھیک کرنے کی بجائے دوسروں پرتنقید کرتے ہیں ، میری پوری توجہ ماڈلنگ اور ہوسٹنگ پر ہے، میرے پاس فضول لوگوں کی باتوں پر توجہ دینا کا وقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

حنا مقد س نے کہا کہ اگر محنت کی جائے تو کامیابی مل ہی جاتی ہے،منزل کے حصول کے لئے جدوجہد جاری ہے‘ مشکلات سے گھبرانے والی نہیں ، فیشن انڈسٹری میں کچھ ایسا کرنا چاہتی ہوں کہ لوگ مجھے ہمیشہ یاد رکھیں۔